سمیع خان اور رباب ہاشم کی ڈرامہ سیریل’’عشقا وے‘‘ آن ائیر ہوگئی
لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی سمیع خان اور رباب ہاشم ڈرامہ سیریل’’عشقا وے‘‘آن ائیر ہوگئی ہے ۔اس ڈرامہ سیریل کے نمایاں فنکاروں میں قوی خان،سمیع خان،صوفیہ احمد،رباب ہاشم،عمران احمد اور دیگر شامل ہیں۔ڈرامہ سیریل’’ عشقا وے‘کی ڈائریکشن کے فرائض فیضان انجام دیئے ہیں جبکہ اس میگا پراجیکٹ کے دیگر نمایاں فنکاروں میں منزہ عارف،حسیب خان،تنویر ملک اور غانا علی شامل ہیں۔ٹی وی کے سینئر اداکار عمران احمد اس ڈرامے میں ایک منفرد اور روائتی ڈگر سے ہٹ کر رول میں نظر آئیں گے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے تمام فنکاروں کا یہ کہنا تھا کہ ’’عشقا وے‘‘کی کہانی انوکھی اور اچھوتی ہے فیضان نے اس کے ایک ایک سین پر خصوصی محنتکی ہے ہمیں یقین ہے کہ یہ ڈرامہ ناظرین کو بہت پسند آئے گا۔