مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب گلبرگ ٹاون محمد عاصم رحمان کی زیر قیادت ڈینگی مکاؤ ریلی

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب گلبرگ ٹاون محمد عاصم رحمان کی زیر قیادت ڈینگی مکاؤ ...

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب گلبرگ ٹاون محمد عاصم رحمان کی زیر قیادت ماڈل ٹاون لنک روڈ سے لیکر فیصل ٹاون تک ڈینگی مکاؤ ریلی نکالی گئی جس میں شہر یوں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کر تے ہوئے ڈینگی سے بچاؤ اوراحتیاتی تدابیر کے پمفلٹس تقسیم کئے اس مو قعہ پر خطاب کر تے ہوئے محمدعاصم رحمان کا کہناتھا کہ پنجا ب حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر تے ہوئے ڈینگی پر قابو پایا ہے اور عوام کو آگاہی دینے کے پروگرامز سے بہت حد تک اس سے نجات حاصل کر لی ہے جو کہ قابل تعر یف ہے انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤکی احتیاتی تدابیر کیلئے عوام کو قومی فرض سمجھتے ہوئے اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔

ریلی میں شر یک شہر یوں کی بڑ ی تعداد نے ڈینگی سے بچاؤکے پمفلٹس اور بچاؤ کٹس تقسیم کئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4