سستے اتوار بازار شہریوں کے لیے بے سود ہو کر رہ گئے ،اشیاء کی مہنگے داموں فروخت عام

سستے اتوار بازار شہریوں کے لیے بے سود ہو کر رہ گئے ،اشیاء کی مہنگے داموں ...

لاہور(وقائع نگار)ضلعی حکو مت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لیے قائم کیے جانے والے سستے اتوار بازار شہریوں کے لیے بے سود ہو کر رہ گئے ہیں جہاں پر صارفین کو ریلیف کی بجائے سرکاری نرخو ں سے زائد پر سبزیو ں و پھلو ں کی فروخت سمیت کئی ایک مسائل کا سا منا ہے ۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے گلشن راوی اتو ار بازار سروے میں دکاندار درجہ سوئم کی سبزیاں درجہ اول کی قیمت پر فروخت کرتے رہے جبکہ سٹال ہو لڈرز کا صارفین سے ناروارویہ،سیکو رٹی کا فقدان اور زمین پر لگے اشیاء کے سٹالز ضلعی حکو مت کا منہ چڑ ھاتا دکھائی دیا۔ خر یداری کرنے آئی ہو ئیں نائلہ ،مسز کامران ، خالد اور بشیر احمدنے کہا کہ یہا ں پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہو نے سے سٹال ہو لڈرز گلی سڑی سبزیا ں و پھل در جہ اول کی قیمت پر فر وخت کر رہے ہیں۔جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں۔نبیلہ ،نسرین اور کاشف نے کہا کہ ضلعی حکو مت نے اتو ار بازاروں کا انعقاد عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کیا ہے ۔جہا ں پر فروخت ہو نے والی اشیا کی قیمتیں عا م مارکیٹ کے تنا سب سے یکساں جبکہ کو الٹی غیر تسلی بخش ہے ۔انھو ں نے کہا کہ غر یب مہنگائی کی دلدل میں پھنس چکا ہے فا قہ کشی گھر وں میں دندناتی پھر رہی ہے۔سو نیانے کہا کہ یہاں پر بازار والی قیمت پر اشیاء کی فر وخت ہو رہی ہے صارف کو کسی قسم کا ریلیف میسر نہیں اور گندگی میں لگے سٹالز عجب منظر پیش کر رہا ہے انھو ں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب کا سہرا سجانے والی حکو متو ں نے مہنگائی کے گراف کو جس قدر بلند کیا ہے اس کی مثال ما ضی میں نہیں ملتی۔کیو نکہ غر یب چھو ٹی چھو ٹی خو شیو ں سے محرو م ہو کر رہ گیا ہے۔

۔ ماہ نو ر اور کا مران نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے وعدے جھو ٹ کے مترا دف ثابت ہو ئے اتو ار بازاروں کا شمار مہنگے باز ارو ں میں ہو تا ہے جہاں پر مقررہ نرخ سے زائد پر اشیاء کی فر و خت انتظا میہ کی مو جو دگی میں ہو رہی ہے اور سٹال ہو لڈرز کا رویہ نا قا بل بر داشت ہے ۔صارفین نے ڈی سی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ اتوار بازاروں کی حالت ذار بہتر بنا نے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کر یں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4