بلدیاتی الیکشن میں (ن) کی آمریت کا سورج غروب ہوجائے گا ،فرخ مون

بلدیاتی الیکشن میں (ن) کی آمریت کا سورج غروب ہوجائے گا ،فرخ مون

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے ممبرڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہورفرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں (ن) لیگ کی آمریت کا سورج غروب ہوجائے گا ،لاہورکے کونے کونے میں ’’ وزیراعظم عمران خان ‘‘ کے نعرے گونجیں گے ۔گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔

ہم ووٹ کی طاقت سے پنجاب کے بادشاہ کوشکست دے کرغریب عوام کوغلامی سے نجات دلاکرخیبرپختونخواکی عوام کی طرح بااختیاربنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ٹیکس چورہے جبکہ غریبوں پر بے جاٹیکسوں کا بوجھ بڑھا کران سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ،غریب عوام مہنگائی ،بے جاٹیکسوں ،ناانصافیوں اورکرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ،بلدیاتی الیکشن میں عوام مسلم لیگ(ن) کواپنے ووٹ کی طاقت سے عبرت کا نشان بنادیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4