پنجاب انسٹیٹیوٹ آفلینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام ’’اینٹی ڈینگی ڈے‘‘

پنجاب انسٹیٹیوٹ آفلینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام ’’اینٹی ڈینگی ...
 پنجاب انسٹیٹیوٹ آفلینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام ’’اینٹی ڈینگی ڈے‘‘

  


لاہور (فلم رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے جاری انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے تحت ’’اینٹی ڈینگی ڈے‘‘ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی صدارت معروف اداکارہ بہار بیگم نے کی۔ انہوں نے انسداد ڈینگی کی سلسلے میں حکومت کی کاوشوں کو سراہا اور اِس بات زور دیا کہ علاج سے احتیاط بہتر ہے اس لیے ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنا چاہیے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر انور چودھری نے ڈینگی کی افزائش کی روک تھام اور اس کے علاج کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں۔ ادارے کے تحت ڈینگی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ادارے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغرا صدف، معروف اداکارہ بہار بیگم، معروف گلوکارہ افشاں، ڈپٹی ڈائریکٹرز خاقان حیدر غازی، عاصم چودھری اور دفتر کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔ ایف ایم- 95 پنجاب رنگ ریڈیو کے ذریعے عوام کو اس موذی مچھر سے بچنے کی تدابیر سے بھی روشناس کرایا گیا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4