تین روزہ پولیو مہم آج سے شروع

تین روزہ پولیو مہم آج سے شروع

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صوبے بھر میں آج سے تین روزہ پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے ڈی سی او لاہور سمیت تمام کمشنرز اور ڈی سی اوز کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔لاہور میں ڈی سی او لاہور کیپٹین (ر) محمد عثمان کی صدارت میں اس حوالے سے گذشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس ہوا،جس میں ای ڈی او ہیلتھ اور ضلعی حکام نے شرکت کی ،جس میں لاہور کی150یونین کونسلوں میں سے 74یونین کونسلوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا اور اس میں ٹاؤنز کے متعلقہ افسران کی بھی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی او نے آج سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کا جائزہ لیا۔اور پولیو مہم کے دوران ڈی ایس پی پولیس ٹاؤن ہال اور ڈی آئی جی لاہورکو پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1