محکمہ ماحولیات اور محکمہ لیبر کے زیر اہتمام ڈینگی واک کا اہتمام

محکمہ ماحولیات اور محکمہ لیبر کے زیر اہتمام ڈینگی واک کا اہتمام

لاہور( خبرنگار) ڈی سی او لاہور کے حکم پر محکمہ ماحولیات اور محکمہ لیبر کے زیر اہتمام ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات ڈاکٹر اقبال چوہان اور ڈائریکٹر لیبر پنجاب اور ڈی او لیبر لاہور حسنات جاوید سید کی قیادت میں الگ الگ ڈینگی واک نکالی گئیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات اکٹر اقبال چوہان نے کہا کہ ڈینگی مچھر ایک جان لیوا اور انسانی جان کا دشمن ہے۔ اس خطرناک مچھر کی پرورش کی روک تھام کا واحد حل یہ ہے کہ گھروں ، دفاتر میں پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے۔ گھرو اور دفاتر کی پارکوں ،گراؤنڈز اور صحن میں پانی کو فوری نکالا جائے۔ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ گھروں کا کوڑا کرکٹ فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے جبکہ ڈی او لیبر لاہور حسنات جاوید سید نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس میں فیکٹریوں اور کارخانوں کے مالکان سمیت دکانداروں ، ہوٹلوں اور ریسٹورینٹ اور شادی ہالوں کے ارد گرد، صحن اور گراؤنز کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ اس میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ڈینگی جیسے جان لیوا اور انسانی جانوں دشمن ڈینگی مچھر کی بے حد رش کا سلسلہ رک سکے۔ اس سے ڈینگی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو سکے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1