الحاج قیصر امین بٹ کی زیر صدرات راوی روڈ پر سابقہ ناظم ونائب ناظم و کونسلرز کا اجلا س

الحاج قیصر امین بٹ کی زیر صدرات راوی روڈ پر سابقہ ناظم ونائب ناظم و کونسلرز ...

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سینئررہنما و سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ کی زیر صدرات راوی روڈ پر سابقہ ناظم ونائب ناظم و کونسلرز کا اجلا س ہو ا جس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس مو قع پر شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے الحاج قیصر امین بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی مشکلات اور در پیش مسائل کر نے کا درد صرف مسلم لیگ ( ن) ہی رکھتی ہے اور قائدین میاں محمد نواز شر یف اور میاں محمد شہباز شر یف عوام دوست پالیسی کی تحت چل رہے ہیں جسکی کہیں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں پوائنٹ سکورنگ کیلئے الزامات کی سیاست کر رہی تھیں جن کو منہ کی پڑی ہے اور وہ شر مندہ ہو ئے ہیں وہ ملک کی کیا بھاگ دوڑ سنبھالینگے جو اپنی سیاسی جماعت کے اند ر کے اختلافات ہی نہیں دور کر سکے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کر تے ہوئے سب کو دیکھا دئے گی کہ اصل عوامی مینڈیٹ کس کے پاس ہے کیونکہ عوامی مینڈیٹ کو جعلی کہنے والوں کو حقیقت معلوم تھی کہ عوام گمراہ نہیں ہو نگے اور بلدیاتی الیکشن میں بھی جھوٹے دعویٰ اور الزامات لگانے والوں کی ہار ہو گی اس مو قعہ پر سابق ناظمین ،نائب ناظیمین سمیت کونسلرز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1