ڈینگی پر مؤثر کنٹرول کیلئے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں بھی یوم صفائی منایاگیا
لاہور( جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈینگی پر مؤثر کنٹرول کے لئے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں بھی یوم صفائی منایاگیا۔ صفائی مہم کی نگرانی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ارشد سعید نے کی۔ اس موقع پر افسران اور اہلکاران کی بڑی تعدادبھی موجود تھی۔ڈی جی پی آر اطہر علی خان نے ہدایت کی کہ محکمہ تعلقات عامہ کی چھتوں، گملوں، لانز اور دیگر جگہوں پر بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے ڈینگی کنٹرول کیلئے صفائی کا عمل مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔