ایرانی مرکزی بینک کے 29ارب ڈالر کے اثاثے بحال ہونگے

ایرانی مرکزی بینک کے 29ارب ڈالر کے اثاثے بحال ہونگے

ایران کے درمیان ویانا میں طے پائے جانے والے معاہدے کے بعد تہران کے 100 سے 120 ارب ڈالر کے اثاثے بحال ہوجائیں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بعض ذرائع بتاتے ہیں کہ پابندیوں کی وجہ سے صرف ایران کے مرکزی بنک کے منجمد ہونے والے اثاثوں کی مالیت ایک کھرب ڈالر تھی۔ مرکزی بنک کے چیئرمین ولی اللہ سیف نے بھی مذکورہ اعدادوشمار مسترد کردیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے پانچ اور چھ ماہ کے دوران مرکزی بنک کے 29 ارب ڈالر بحال ہوں گے۔ ان میں 23 ارب ڈالر جاپان، کوریا اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بحال کیے جائیں گے ۔

مزید : ایڈیشن 2