واکس ویگن نے ٹویوٹا کو مات دیدی
دنیا میں نمبر ون کار ساز کمپنی ہونے کی دوڑ میں واکس ویگن نے ٹویوٹا کو مات دیدی۔ ٹیوٹا حکام کے جاری بیان کے مطابق ٹیوٹاکے رواں سال جنوری سے جون کے دوران 5.02 ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔ رپورٹ کے مطابق جرمن کمپنی واکس ویگن نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 5.04 ملین گاڑیاں فروخت کیں اور وہ دنیا بھر میں گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ ٹیوٹا 5.02 ملین گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ دوسرے اور جنرل موٹرز 4.86 ملین گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپان کی کار ساز کمپنی ٹیوٹا نے 2008ء میں دنیا کی نمبر ون کار ساز کمپنی ہونے کا عزاز حاصل کیا۔