ہنڈا اٹلس کارز کے منافع میں72 فیصد اضافہ

ہنڈا اٹلس کارز کے منافع میں72 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گذشتہ سال کے مقابلہ میں30 جون2015ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہنڈا اٹلس کارز کے خالص منافع میں72 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق یکم اپریل تا30 جون 2015ء کے دوران ہنڈا اٹلس کارز کو1.1 ارب روپے کا خالص نفع حاصل ہوا ہے جبکہ سال2014ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 600 ملین روپے کا منافع کمایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2015ء میں اپریل تا جون کی سہ ماہی کے دوران کمپنی کے خام منافع میں اضافہ ہواہے اور یہ1.8 ارب روپے تک بڑھ گیا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -