نجی شعبے کو ایران سے تجارت کی اجازت

نجی شعبے کو ایران سے تجارت کی اجازت

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت کے لئے لیٹر آف کریڈٹ پر کوئی پابندی عائد نہیں، ایران کے ساتھ غیرپابندی شدہ اشیا کی تجارت میں کوئی حرج نہیں،گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ ایران پڑوسی ملک کی حیثیت سے اہمیت کا حامل ہے ایران کے ساتھ تجارت سے فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ ایران پر سے اقتصادی پابندیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں، تاہم نجی شعبہ ایران کے ساتھ تجارت کرسکتا ہے۔ پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بعد ایران کے ساتھ بینکنگ چینل پر بات ہوسکتی ہے۔

مزید : ایڈیشن 2