بھارتی عوام حکومت کی پاکستان دشمن پالیسی سے عاجز آ چکے ہیں ،ملائم سنگھ یادیو

بھارتی عوام حکومت کی پاکستان دشمن پالیسی سے عاجز آ چکے ہیں ،ملائم سنگھ یادیو

لکھنؤ(اے این این)سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادیو نے ہرزاہ سرائی کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت ،پاکستان اور بنگلہ دیش پرمشتمل فیڈریشن بنائی جائے،ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادیو نے کہا کہ بھارتی عوام پاکستان دشمنی کی پالیسی سے عاجز آچکے ہیں جبکہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں ہی بھارت کی خوشحالی کاراز مضمر ہے ۔ پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادیو نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقا ت سے ہی بھارت خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا کیونکہ بھارتی عوام پاکستان دشمنی کی پالیسی سے اکتا چکے ہیں ۔

مزید : علاقائی