ان سین پروڈکشنز:نوجوانون کو منشیات سے بچانے کے حوالے سے مقبول ڈرامہ

ان سین پروڈکشنز:نوجوانون کو منشیات سے بچانے کے حوالے سے مقبول ڈرامہ

کراچی ( ڈی این ڈی ) اسلام آبا دکے ممتاز تھیڑ ادارہ ان سین پروڈکشنز کا ڈرامہ کراچی میں پیش کیاجا رہا ہے ۔ ڈرامہ کی پوری ٹیم یونیورسٹیوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ جس میں ندال طاہر اور سبطین خالق بھی شامل ہیں ڈرامہ کا نام لوسٹ کنٹرول ہے اور یہ یکم اگست سے کراچی آرٹس کونسل میں دس روز کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔ڈرامہ کی کہانی منشیات کی برائی کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ منشیات ایک خطرناک نشہ ہے نوجوانوں میں یہ وبا پھیل رہی ہے اس رحجان کو روکنے کی انتہائی ضرورت ہے ۔منشیات کی عاد ت میں جو نوجوان مبتلا ہیں منشیات ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اور ان کی زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے اس سے معاثرہ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ڈرامہ کے نوجوان ہدایتکار سبطین خالق اور اس کی پوری ٹیم بالخصوص ندال طاہر نے اس سنجیدہ موضوع کو انتہائی خوبصورت انداز میں مزاح کے انداز میں پیش کیا ہے اور یہ بات ان سین ٹیم کی کامیابی ہے۔ لاہو ر اور اسلام آبا دمیں تھیٹر دنیا اور شائقین نے باالخصوص یونیورسٹیوں کے طلبہ نے ڈرامہ کی زبرد ست پزیرائی کی ۔ ان کی زبر دست اور کامیاب کار کر دگی کے اعتراف میں لاہور میں منعقدہ قومی ڈرامہ فیسٹیول میں جو فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ حاصل کیا مجموعی طور پر آٹھ میں سے چار ایوارڈز حا صل کئے۔ملک کے دیگر شہروں میں کامیابی کے بعد اور قومی سطح پر اعتراف کمال سے پیش کر نے کے بعد ان سین کی ٹیم انٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے تعاون سے کراچی میںآئی ہے ۔

مزید : علاقائی