دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی جاری رہیگی،عشرت العباد

دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی جاری رہیگی،عشرت العباد

کراچی (این این آئی) ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی پر بریفنگ دی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قانون کی علمبرداری اور دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے۔ معاشرے کے تمام طبقے جرائم کے خلاف اور سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ ہیں۔

مزید : علاقائی