عام انتخابات میں حکومت اور افتخار چودھری کا مک مکاخارج ازامکان نہیں،اعتزاز احسن

عام انتخابات میں حکومت اور افتخار چودھری کا مک مکاخارج ازامکان نہیں،اعتزاز ...

لاہور(آئی این پی)اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 2013کے انتخابات میں (ن) لیگ اور جسٹس (ر)افتخار احمد چوہدری کے مک مکا کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا ،اگر جوڈیشل کمیشن میں تھیلے کھولنے کا فیصلہ ہو جاتا تو دھاندلی ثابت ہو چکی ہوتی‘عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد نوازشر یف کو مبارکباد دینے اور کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ‘اس میں کوئی شک نہیں کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کو مستعفی ہو جا نا چاہیے ‘سیاست کر نا جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کا آئینی حق ہے مگر میں انکا ساتھ نہیں دونگا ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں اپوزیشن لیڈر سینٹ سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عام انتخابات میں بدتر ین دھاندلی ہوئی ہے اور ہم نے جوڈیشل کمیشن میں بار بار کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کے ثبوت صرف ووٹوں کے تھلوں میں ہے ۔

مزید : علاقائی