ملا عمر کے خاندان نے ملااختر منصور کی بیعت سے انکارکر دیا

ملا عمر کے خاندان نے ملااختر منصور کی بیعت سے انکارکر دیا

اسلام آباد ( اے این این ) طالبان کے سابق امیر ملا عمر کے خاندان کا نئے امیر ملا اختر منصور کی بیعت سے انکارکر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاعمر کے چھوٹے بھائی اور طالبان شوریٰ کے رکن ملا عبد المنان نے پشتو میں اپنا پیغام ریکارڈ کرایا جس میں کہا کہ ہمارے خاندان نے ابھی تک نہ کسی کی بطور امیر بیعت کی نہ کرنے کا ارادہ ہے ، ملا عمر کی خواہش تھی کہ تنظیم متحد رہے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب رہے ، ، ملا عمر کی آرزو پوری کرنے کے لئے ان کا خاندان کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے ، طالبان کے حامی علماء اور کمانڈرز کی شوریٰ بلا کر امارت کے مسئلے کا حل نکا لا جائے ، علماء کسی خاص فریق کی حمایت یا بیعت کرنے کے بجائے مسئلے پر اختلافات دورکرنے کی کوشش کریں اور تحریک طالبان کے لئے اتحاد و اتفاق کے لئے کردار ادا کریں ۔

مزید : صفحہ اول