اسلام آباد ،مشکوک گاڑی وزیر اعظم کے قافلے میں گھس گئی ،اہلکاروں نے ٹکر مارنے کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد ،مشکوک گاڑی وزیر اعظم کے قافلے میں گھس گئی ،اہلکاروں نے ٹکر مارنے ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف کے قافلے میں مشتبہ گاڑی گھس آئی جس نے انکی گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش کی تاہم وزیراعظم کے قافلے کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دی ،وزیراعظم اپنی فیملی کے ہمراہ مری سے اسلام آباد بذریعہ روڈ جارہے تھے کہ ان کے قافلے میں اچانک مشتبہ گاڑی گھس آئی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی پراڈو گاڑی نے وزیراعظم کی گاڑی کو پیچھے سے ہٹ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد قافلے کی سکیورٹی پر ماموراہلکاروں نے فوری ایکشن میں آتے ہوئے مشتبہ گاڑی کو قافلے سے الگ کرلیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ بخیریت وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔ سکیورٹی فورسز نے مشکوک گاڑی میں سوار شخص کو حراست میں لے لیا جب کہ تسلی بخش جواب نہ دینے پر اسلام آباد پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے جب کہ مشکوک گاڑی کا ڈرائیور تفتیش کے دوران اپنا نام اور گھر کا پتہ درست بتانے میں ناکام رہا۔جبکہ وزارت داخلہ کے مطابق ایک شخص غلطی سے قافلے میں گھس گیا ابتدائی تفتیش میں حراست میں لئے گئے شخص کے منفی عزائم سامنے نہیں آسکے۔

مزید : صفحہ اول