اقتصادی اصلاحات میں بہتری آئی،حکومت سلسلہ برقراررکھے،ورلڈ بینک

اقتصادی اصلاحات میں بہتری آئی،حکومت سلسلہ برقراررکھے،ورلڈ بینک

اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے معاشی استحکام اور شرح ترقی میں بہتری کیلئے حکومت پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا ہے۔ عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سری ملیانی ایندرا وتی نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو اقتصادی اصلاحات کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہئے۔ پاکستان کے تین روزہ دورے کے دوران عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گی جس میں اقتصادی اصلاحات کے پروگرام اور عالمی بینک کی جانب سے اس سلسلے میں ضروری امداد کی فراہمی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول