الطاف جیسے ملک دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچانا قومی ذمہ داری ،زعیم قادری

الطاف جیسے ملک دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچانا قومی ذمہ داری ،زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر(پ ر )رکن صوبائی اسمبلی سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ الطاف حسین جیسے ملک دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ الطاف حسین ریاست پاکستان کی حمیت کو چیلنج کرنا بند کریں۔ انہوں نے ماضی میں بھی ایسے ہی غیرذمہ دارانہ اور قابل اعتراض طرزعمل کا مظاہرہ کیا لیکن اب ہر محبت وطن کا صبر کاپیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ زعیم حسین قادری نے کہا کہ 23برس سے بیرون ملک بیٹھ کر ہر طرح کے الزامات لگانے والے الطاف حسین کو اب جواب کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ بالخصوص افواج پاکستان اور ملکی اداروں کے بارے میں بے سروپا الزامات ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی ہرزہ سرائی سے تمام پاکستانیوں بالخصوص اردو بولنے والے پاکستانیوں کو شدید تکلیف پہنچی ہے۔ پاکستان کے مقتدر ادارے قومی خدمات سرانجام دیتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ ان کی قربانیوں کی پوری قوم معترف ہے جبکہ اپنی تشددپسندانہ سیاست بچانے کے لئے الطاف حسین کی الزام تراشی کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ الطاف حسین کی ملک دشمنی پر مبنی سیاست 20کروڑ عوام کو ہرگز منظور نہیں۔ وہ لسانی اور گروہی بنیادوں پر پہلے ہی ملک کا کافی نقصان کر چکے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ایم کیو ایم بھی اپنی نئی صف بندی کرتے ہوئے الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں سے اظہارلاتعلقی کرے۔
زعیم قادری

مزید :

صفحہ آخر -