شہباز شریف کا پاکپتن اورمیاں چنوں میں چھتیں گرنے سے5افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار

شہباز شریف کا پاکپتن اورمیاں چنوں میں چھتیں گرنے سے5افراد کے جاں بحق ہونے کے ...

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکپتن کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں چھت گرنے سے ماں اور 2بیٹوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کی ارواح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبرو تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چھت گرنے سے زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ شہباز شریف نے میاں چنوں کے علاقے میں چھت گرنے سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔وزیراعلیٰ نے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کی ارواح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین یہ صدمہ صبرو تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چھت گرنے سے زخمی ہونے والی بچی کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید : صفحہ آخر