پٹرول بحران کی ذمہ دار12 آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو 1 کروڑ7 لاکھ روپے جرمانہ

پٹرول بحران کی ذمہ دار12 آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو 1 کروڑ7 لاکھ روپے جرمانہ

 لاہور( این این آئی)آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے جنوری میں پیٹرول بحران پر 12آئل مارکیٹنگ کمپنیز پر 1کروڑ 7لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ، جرمانے کی ادائیگی 27اگست تک کرنا ہوگی۔بتایاگیا ہے کہ مطابق اوگرا نے جنوری کے مہینے میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران پرعملی اقدام اٹھاتے ہوئے 12آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو ایک کروڑ 7لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کے نوٹسز بھجوا دئیے ہیں۔بتایا یا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز معاہدے کے مطابق 20دن کا اسٹاک رکھنی کی پابند ہیں،کمپنیوں نے نہ صرف معاہدے کی خلاف ورزی کی بلکہ صارفین سے زائد رقم بھی وصول کی۔صارفین سے ایک روپے سے آٹھ روپے فی لیٹرزیادہ وصول کئے گئے۔

اوگرا

مزید : صفحہ آخر