جاپان میں ’’اژدھا درخت ‘‘کو محفوظ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

جاپان میں ’’اژدھا درخت ‘‘کو محفوظ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
 جاپان میں ’’اژدھا درخت ‘‘کو محفوظ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

  


ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں ’اڑدھا درخت ‘کو محفوظ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق یہ درخت 2011 میں تباہ کن سونامی کے بعد اڑدھے کی طرح دکھائی دینے لگا تھا،اس درخت کی کوئی شاخ نہیں بچ سکی تھی اور اس کے بعد سے یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے،جاپان کے ساحلی شہر کسننومین میں یہ درخت عدم توجہی کے باعث اب گل سڑ رہا ہے۔درخت رواں ہفتے گلنے کی وجہ سے گر گیا تھا لیکن مقامی حکومت تقریباً دو لاکھ ڈالر خرچ کر کے اس درخت کو محفوظ بنانے اور اسی مقام پر دوبارہ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔درخت کو دوبارہ گرنے سے بچانے کے لیے اس کے تنے کے اندر سٹیل لگایا جائے گا اور اس کے اڑدھے کے سر سے مشابہت رکھنے والے حصے کو مضبوط پلاسٹک سے دوبارہ تیار کیا جائے گا۔امید کی جا رہی ہے کہ اس درخت کو مکمل طور پر بحال کر کے جنوری سنہ 2016 تک دوبارہ ساحلِ سمندر پر لگا دیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر