ترکی کو سیاحت سے ہونیوالی آمدنی میں 73 ملین ڈالر سالانہ کمی کا سامنا
انقرہ، ترکی (ڈی این ڈی) ترکی کو سیاحت سے ہونے والی آمدنی میں 73ملین امریکی ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ یہ کمی سال کی دوسرے سہ ماہی میں آئی ۔ کمی کا رجحان تیرہ اعشاریہ آٹھ فیصد ہیترکی کے اعدادوشماریات محکمہ کے مطابق سیاحت سے آنے والی آمدنی جنوری 2015سے لے کر مارچ2000 تک 911ڈالر فی کس تھی جو کہ دوسری سہ ماہی میں صرف 719 امریکی ڈالر رہ گئی ہے۔ ماہرین اس کمی کی وجہ ترکی میں اسلامی سلطنت کی کاروائیوں کا خوف قرار دیتے ہیں ۔سیاحت کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق روسی اور فرانسیسی سیاح اب بہت کم ترکی جا ر ہے ہیں۔روسی اور فرانسیسی سیاحوں کی آمد میں بائیس اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2015سے لے کر جون 2015 کے دوران سب سے زیادہ سیاحوں کی تعداد جرمنی سے آئی ہے جولگ بھگ دو ملین تھی جبکہ روسی سیاحوں کی تعداد ایک اعشاریہ پنتالیس ملین تھی ۔ہوٹلوں کے ایسوسی ایشن کے صدر تیمور بیاندر کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی تعداد میں کمی کی سب سے بڑی وجہ ترکی میں ممکنہ دشت گردی کا ہو نا ہے ۔ یاد رہے کہ ترکی سب سے زیادہ آمدنی کئی سالوں سے سیاحت سے آ رہی ہے مگر چار مہینے میں مغربی سیاحوں میں ترکی کے بارے میں خوف بڑھتا جا رہا ہے ۔