رشتے کے تنازع پر خاتون اور نومولد بیٹے کا اسلحہ کے زور پر اغوا ،پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا

رشتے کے تنازع پر خاتون اور نومولد بیٹے کا اسلحہ کے زور پر اغوا ،پولیس نے ...
 رشتے کے تنازع پر خاتون اور نومولد بیٹے کا اسلحہ کے زور پر اغوا ،پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا

  


لاہور(کر ائم سیل) سبزہ زار کے علاقہ میں رشتہ کے تنازع پر ملزمان نے خاتون اور اس کے نو مولود بیٹے کو اغوا کر لیا۔پولیس نے لڑکی کے والد کی درخواست کے باوجود تا حال مقدمہ درج نہیں کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ ندیم ٹاؤن کے رہائشی شوکت نے تھانے میں دی جانے والی درخواست میں موقف بیان کیا ہے کہ یکم اگست کومیری بیٹی مصباح اپنے ایک ماہ کے بیٹے کے ساتھ خریداری کے لیے بازار گئی تھی جس کو ملزمان محمد اسلم ،عمران اور اشرف اسلحہ کے زور پر اغواکر کے لے گئے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انصاف فراہم کیا جا ئے ۔لڑکی کے والد اور چچا نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان مصباح کا رشتہ مانگتے تھے لیکن ہم نے اس کی شادی کہیں اور کر دی، اس رنجش کی بنا پر ملزمان نے مصباح اور اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا ہے ۔ہمیں معلوم نہیں کہ ہماری بیٹی کس حال میں ہے، پولیس ہمارا مقدمہ درج نہیں کر رہی، وزیراعلیٰ سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے اور ہماری بیٹی اور اس کے بچے کو باز یاب کر وایا جا ئے۔

مزید : علاقائی