نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن ،7دینی مدارس میں طلبا کے کوائف چیک کئے گئے

نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن ،7دینی مدارس میں طلبا کے کوائف چیک کئے گئے

لاہور (کر ائم سیل )سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبا کے کوائف چیک کرنے کے لیے لاہور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع مختلف مکاتب فکر کے 7 دینی مدارس میں سرچ آپریشن کیا. مدرسہ قصر فاروق اعظم شاہدرہ، مدرسہ عروۃ وسکا کوٹ لکھپت، مدرسہ جامع محمدیہ چوبرجی، مدرسہ فاروق اعظم جنوبی چھاؤنی، مدرسہ حنفیہ غازی آباد، مدرسہ منہاج الحسین جوہر ٹاؤن اور ہاسٹل مدرسہ المصطفی مسلم ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران 1100 طلبا کے کوائف چیک کیے گئے اور منتظمین مدارس کو ایڈوائزری لیٹر جاری کرنے کے علاوہ انہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مکمل کوائف کے بغیر کسی بھی طالب علم کو مدارس میں رجسٹرڈ نہ کیا جائے۔سی سی پی او نے گزشتہ روزمیڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت اب تک لاہور پولیس نے رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد گھروں،25سوسے زائد ہوٹلوں اور سرائے کے علاوہ چار ہزار دوکانوں سمیت مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا ہے جن میں 80دینی مدارس بھی شامل ہیں۔کیپٹن محمد امین وینس نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلافورزی، مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی اشاعت اور تقسیم، مذہبی منافر ت پر مبنی وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر پر چار ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی