شیخوپورہ:مختلف واقعات میں2نوجوان جاں بحق ،4مسافر زخمی

شیخوپورہ:مختلف واقعات میں2نوجوان جاں بحق ،4مسافر زخمی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات کے نتیجہ میں2نوجوان جاں بحق جبکہ4مسافر شدید زخمی ہوگئے،تھانہ صدر کے علاقہ سرگودھاروڈ غازی پھاٹک کے قریب تیزر فتار ٹرین کی زد میں آکر22سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ 22سالہ اشفاق کام کے سلسلہ میں نبی پورہ جارہا تھا کہ غازی پھاٹک کراس کرتے ہوئے اچانک ہی تیزرفتار کراچی ایکسپریس کی زد میں آکر ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لیکر نعش ورثاء کے حوالہ کردی ہے ،گوجرانوالہ روڈ پر تیزرفتار بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 28سالہ شاہد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ روڈ موٹروے پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار 28سالہ شاہد اپنے گاؤں تھابل جارہا تھا کہ اچانک ہی تیزرفتار بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچے لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے شاہد جانبر نہ ہوسکا،دریں اثناء کرتو پنڈوری ناروال روڈ پر کوسٹر بس کا اچانک ٹائر کھل جانے کی وجہ سے کوسٹر بس الٹ گئی جسکے نتیجہ میں بس میں سوار3مسافر زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کردی ہے،تھانہ صدر کے علاقہ لڈیاں بھٹیاں میں طلاق یافتہ بیوی کے گھر سے سامان لینے کے لیے جانے والی خاتون کے ورثاء نے فائرنگ کرکے بشیر اں بی بی کو شدید زخمی کردیا جس کو ڈسٹرکٹ ہستپال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی