گجرات :مختلف ٹریفک حادثات میں 2کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق
گجرات (بیورورپورٹ)گجرات میں مختلف واقعات کے دوران 2افراد ٹریفک حادثات 3کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورالی بس سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ کے دوران ایک تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار بائیس سالہ نوجوان طارق جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا دوسرا حادثہ کھاریاں میں پیش آیا جہاں ایک بارہ سالہ بچہ حفیظ کیری ڈبہ کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا علاوہ ازیں جی ٹی ایس چوک میں واقع مقامی دوکان میں کام کرتے ہوئے 28سالہ قیصر بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ڈنگہ کے علاقے میں 8سالہ بچہ علی بھی کرنٹ لگنے کے ایک واقعہ کے دوران جاں بحق ہو گیا جبکہ بارش کے دوران چارہ کاٹنے والی مشین میں بجلی آنے سے چک جانی کا رہائشی ایک بارہ سالہ بچہ بھی کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا ۔