گوجرانوالہ پولیس کا ماہ جولائی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

گوجرانوالہ پولیس کا ماہ جولائی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء کے احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران منشیات فروشوں اور ناجا ئز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج کر کے 103کلو گرام ہیروئن، 287 کلو گرام چرس،افیون 500گرام ،8850 لٹر شراب برآمد جبکہ 113 شرابی گرفتار اور24 شراب کی چالو بھٹیاں پکڑیں ۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف موثر کاروائی کے نتیجہ میں 1126مقدمات درج رجسٹر کر کے24 کلاشنکوف،77 رائفل،151 بندوقیں، 845 پسٹل اور ریوالور،29کاربین وخنجراور9749 سے زائد گولیاں برآمد کیں۔ مزید برآں جواء ایکٹ کے تحت 47 مقدمات، ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت173 مقدمات، اور اسلحہ کی نمائش پر27 مقدمات درج کیے گئے۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ۔شرپسندعناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

مزید : علاقائی