پھول نگر: موٹرسائیکل سوار نقدی موبائل فونز اور قیمتی اشیاء سے محروم

پھول نگر: موٹرسائیکل سوار نقدی موبائل فونز اور قیمتی اشیاء سے محروم

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)چار ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار تین افراد سے چالیس ہزار روپے نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء چھین لیں۔لُٹنے والوں نے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کانویں جھوک کا رہائشی جاوید اقبال اپنے ساتھیوں بابر اور شوکت ہمراہ متھراداس آرہاتھا کہ عبدالرشید،تنویر،اصغر ،نوید وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر انھیں روک لیا۔اور جاوید سے 22000روپے نقدی اور موبائل فون،بابر سے 7000روپے نقدی ،موبائل فون اور شناختی کارڈ ، شوکت سے 11000روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔اور فرار ہوگئے۔مدعی کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی