شہری پر تشدد، اے ایس آئی سمیت 3پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

شہری پر تشدد، اے ایس آئی سمیت 3پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
 شہری پر تشدد، اے ایس آئی سمیت 3پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

  


لاہور(کرائم سیل)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں شہری پر مبینہ طور پر تشددکرنے کے الزام پر اے ایس آئی سمیت 3پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں تعینات اے ایس آئی محمدگلزار نے اپنے دوساتھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر شہری عبد الرشید کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ان کے خلاف انکوائری جاری تھی ۔انکوائری رپورٹ کی بناء پر اے ایس آئی گلزار اور اس کے ساتھی پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیاگیا ہے جبکہ شہری عبد الرشید کا میڈیکل کروا کے انکوائری کو مزید آگے بڑھایاجائے گا۔

مزید : علاقائی