کراچی میں طلبہ کا نتیجہ روکنے کیخلاف احتجاج

کراچی میں طلبہ کا نتیجہ روکنے کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے میٹرک بورڈ کے باہر طلباءاور والدین نتیجہ روکے جانے پر احتجاج کر تے ہوئے دروازہ توڑ کر چیئرمین کے کمرے میں گھس گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق طلباءکا کہناہے کہ جان بوجھ کر فیل کیا گیاہے ہمیں کاپیاں دکھائی جائیں کیونکہ گزشتہ سال 80نمبر ز لینے والے طلبہ کو 15نمبر دیئے گئے تھے ۔
چیئرمین بورڈ کاکہناہے کہ عملی امتحان کا نتائج جمع نہ کروانے پر طلبہ فیل ہو گئے ہیں اس لیے نتیجہ روکا گیاہے اگر سکول انتظامیہ عملی نتائج فراہم کردے تو تین دن میں نتیجہ جاری کر د یں گے ۔کراچی میٹرک بورڈ میں 112سکولز کے 850طلبہ کا نتیجہ روکا گیاہے جس کے باعث طلبہ میٹرک بورڈ آفس کے باہر احتجاج کررہے ہیں ۔

مزید :

کراچی -