وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس دوران الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریرکے بعد پید اہونے والی صورتحال سمیت دیگر سیکیورٹی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے نوازشریف کو ضرب عضب او ر ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدت پسندوں کیخلاف آپریشن بریفنگ دی اور دوران ملاقات نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہناہے ملاقات کے دوران الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی تقریر کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور آنے والے دنوں میں حکومت کی طرف سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں جس میں الطاف حسین کی تقریر پر برطانیہ سے رابطہ بھی کیا جائے گا۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر ،وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکت کی ۔

مزید : قومی /Headlines