اگلے سال مردم شماری کروائی جائے گی ،تیاریاں شروع کر دی گئیں:آصف باجوہ

اگلے سال مردم شماری کروائی جائے گی ،تیاریاں شروع کر دی گئیں:آصف باجوہ
اگلے سال مردم شماری کروائی جائے گی ،تیاریاں شروع کر دی گئیں:آصف باجوہ

  


اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادارہ شماریات کے چیف آصف باجوہ نے کہاہے کہ مردم شماری کروانے کیلئے تیاری شروع کر دی گئی ہے اور اگلے سال کے مارچ اور اپریل میں مردم شماری کروائی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق آصف باجوہ کا کہناہے کہ مردم شماری آئندہ سال مارچ میں شروع کر دی جائے گی اور اس سلسلے میں مکمل طور پر فوج کا تعاون حاصل کیا جائے گا ،مردم شماری مکمل ہونے کے بعد ملک کی آبادی کا مکمل ڈیٹا دسمبر 2017میں حکومت کے حوالے کر دیاجائے گا ۔

واضح رہے کہ انتخابی اصلاحات جاری ہیں جس میں متعدد بار اس بات کا ذکر ہوچکاہے کہ 2018میں ہونے والے انتخابات کیلئے مردم شماری بہت ضروری ہے کیونکہ ملک کی آباد دن بدن بڑھ رہی ہے ۔مردم شماری کے فیصلے کے بعد آئندہ عام انتخابات میں حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مردم شماری 1998میں وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں ہوئی تھی اور اس کے بعد مردم شماری نہیں کروائی گئی لیکن اب دوبار ہ نوازشریف کے دورے حکومت میں مردم شماری کروانے کافیصلہ کیا گیاہے ۔

مردم شماری کسی بھی ملک کیلئے بہت اہم ہوتی ہے کیونکہ اس سے ملک کی آبادی صحیح طریقے سے معلوم ہوتی ہے جس کے باعث عوامی بجٹ بنانے میں بہت اہم کر دار ادا کر تی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں