کپتان کے ساتھ مل کر اپنی زندگی کی اہم سیاسی غلطی کی: جاوید ہاشمی

کپتان کے ساتھ مل کر اپنی زندگی کی اہم سیاسی غلطی کی: جاوید ہاشمی
کپتان کے ساتھ مل کر اپنی زندگی کی اہم سیاسی غلطی کی: جاوید ہاشمی

  


اسلام آباد (آن لائن) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ کے کپتان کے ساتھ مل کر اپنی زندگی کی اہم سیاسی غلطی کی، تین جرنیلوں نے عمران خان کو استعمال کیا اور پھر راستے میں پھینک دیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا جنرل پاشا نے کہا میں نواز شریف، چودھری نثار، خواجہ آصف اور آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ میں نے قدم قدم پر عمران خان کو کئی اقدامات سے روکا مگر وہ میری باتوں پر مسکرا دیتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ  افتخار محمد چودھری سیاست کو آسان میدان سمجھ رہے ہیں ایسی بات نہیں ہے وہ سیاست میں ضرور آئیں۔

مزید : اسلام آباد