سندھ کے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچو کو تبدیل کیے جانے کا امکان ۔سمری تیار

سندھ کے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچو کو تبدیل کیے جانے کا امکان ۔سمری تیار
سندھ کے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچو کو تبدیل کیے جانے کا امکان ۔سمری تیار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچو کو تبدیل کیے جانے کا امکان ،ان کی تبدیلی کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجرانی کے سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوسے بعض معاملات پر اختلافات پائے جاتے تھے جس کی بنا ءپر صوبائی وزیر تعلیم نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ان کے تبادلے کا مطالبہ کر رکھا تھاجو کہ اب پورا ہو سکتا ہے۔ سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچو سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں،قائم علی شاہ جو کہ دبئی روانہ ہو چکے ہیں ،فضل اللہ پیچو کے تبادلے کے معاملے پربھی شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری سے بات کریں گے۔ وزیرتعلیم کو سیکرٹری تعلیم کے حوالے سے تحفظات تھے۔

مزید : کراچی