افتخار چوہدری نے حامد خان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

افتخار چوہدری نے حامد خان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی
افتخار چوہدری نے حامد خان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

  


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین سے شدید اختلافات کے بعد حامد خان ایڈووکیٹ کا جھکاﺅ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار محمد چوہدری نے حامد خان ایڈووکیٹ کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں سابق چیف جسٹس کی طرف سے حامد خان کو باضابطہ پیغام بھی بھجوایا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے خلاف بیانات پر پارٹی قیادت نے بھی حامد خان کیخلاف نوٹس لے لیاہے ۔

مزید : اسلام آباد