اگر خوشگوار ازدواجی زندگی کی خواہش ہو تو یہ باتیں خواتین کو اپنے ہمسفر کو ہرگز نہیں کہنی چاہیے

اگر خوشگوار ازدواجی زندگی کی خواہش ہو تو یہ باتیں خواتین کو اپنے ہمسفر کو ...
اگر خوشگوار ازدواجی زندگی کی خواہش ہو تو یہ باتیں خواتین کو اپنے ہمسفر کو ہرگز نہیں کہنی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)خوشگوار شادی شدہ زندگی کی خواہش ہر خاتون کو ہوتی ہے لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لئے چند ایسی باتیں جو اگر اپنے شوہر کو نہ کہی جائیں تو بہتر ہے۔
صرف پانچ منٹ اور
کبھی بھی اپنے شوہر کو انتظار مت کروائیں اور ’صرف پانچ منٹ اور‘ کے الفاظ تو کبھی بھی زبان پر نہ لائیں۔
صرف یہ؟
اگر شوہر نے کوئی کام کیا ہو جو اچھا نہ ہو یا جو بہت چھوٹا معلوم ہو تو کبھی یہ مت کہیں کہ ’بس یہی؟‘ بلکہ اس موقع پر خاموشی بہتر ہے۔
میں تمہیں چاہتی ہوں لیکن کیا تم بھی مجھے چاہتے ہو؟
اگر آپ کو اب بھی یقین نہیں کہ وہ آپ سے پیار کرتاہے تو یقین جانیں کہ آپ کو اپنی زندگی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
رات کو باہر جانے دیں
اگر آپ کا شوہر اپنے دوستوں کے ساتھ کبھی کبھار باہر جانا چاہتا ہے تو اسے موقع دیں۔کبھی بھی اس کی زندگی ایک قید خانہ مت بنائیں۔
آپ کے دوست بالکل بے وقوف ہیں
مرداپنے دوستوں کے ساتھ کافی جڑے ہوتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں لہذا کبھی بھی خواتین کو اپنے شوہروں کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ ان کے دوست بے وقوف ہیں۔
آپ ہمیشہ غلط ہوتے ہیں
کبھی بھی اپنے شوہر کو یہ مت کہیں کہ وہ ہمیشہ غلط ہوتے ہیں کیونکہ یہ الفاظ کسی بھی مرد کواچھے نہیں لگتے۔
یہ دوبارہ مت پہننا
ہر انسان کی اپنی ایک چوائس ہوتی ہے اور اگر آپ کا شوہر کوئی ایسی چیز پہن لے جو آپ کو پسند نہ ہوتو کبھی بھی یہ مت کہیں کہ یہ کپڑے دوبارہ مت پہننا بلکہ اسے کے لئے اچھے الفاظ کا چناﺅ کریں۔
پلیز اس سے دوبارہ بات مت کرنا
اگر آپ کا شوہر کسی لڑکی سے بات کرتا ہے تو ہرگز یہ مت سمجھیں کہ اس کا افئیر ہے اور اس بات کو بنیاد بناکر لڑائی نہ کریں۔کبھی یہ قدغن مت لگائیں کہ فلاں سے بات نہ کرنا۔
مجھے کرکٹ نہیں دیکھنی
یہ انتہائی بری حرکت سمجھی جائے گی کہ آپ یہ کہہ کر ٹی وی کا چینل تبدیل کردیں کہ آپ کو کرکٹ میچ نہیں دیکھنا۔
آﺅ شاپنگ پر چلیں
یہ الفاظ نہ صرف مرد کے کانوں کوبالکل اچھے نہیں لگتے بلکہ یہ ان کی جیبوں پر بھی بھاری ہوتے ہیں۔
کیا میں ان کپڑوں میں موٹی لگ رہی ہوں
آپ کا شوہر چاہتے ہوئے بھی کبھی بھی اس سوال کا جواب ’ہاں‘ میں نہیں دے گالہذا یہ سوال پوچھ کر گھر کا ماحول خراب نہ کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -