تحریک انصاف نے 6 ماہ کی تنخواہوں کے چیک وزیراعظم سیلاب زدگان فنڈ میں جمع کرا دیئے

تحریک انصاف نے 6 ماہ کی تنخواہوں کے چیک وزیراعظم سیلاب زدگان فنڈ میں جمع کرا ...
تحریک انصاف نے 6 ماہ کی تنخواہوں کے چیک وزیراعظم سیلاب زدگان فنڈ میں جمع کرا دیئے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے اپنی 6 ماہ کی تنخواہوں کے چیک وزیراعظم فلڈ ریف فنڈ میں جمع کرا دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی 6 ماہ کی تنخواہوں کے چیک وزیراعظم سیلاب زدگان فنڈ میں جمع کرا دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو حکومت کیساتھ ساتھ قوم کی مدد کی بھی ضرورت ہے اس لئے ہر صاحب استطاعت شخص کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں