خیبر ایجنسی دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا: پولیٹیکل انتظامیہ

خیبر ایجنسی دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا: پولیٹیکل انتظامیہ
خیبر ایجنسی دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا: پولیٹیکل انتظامیہ

  


خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمرود کے علاقہ غنڈی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا اور امن کمیٹی کی گاڑی گزرنے پر اسے چلایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : خیبر