آرمی چیف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ، تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، بحالی کی ہدایات
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے لیہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔
پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل احیل شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثر افراد کی نقل مکانی کرنے والے آپریشن کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے کمانڈوز سیلاب زدہ علاقوں میں الرٹ رہنے کی اور آپریشنز پر نظر رکھنے کی کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ کاریوں پر افسوس ہے لیکن پاک فوج سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی ۔