ملا عمر کا بیٹا محمد یعقوب قاتلانہ حملے میں جاں بحق ، طالبان کی تردید

ملا عمر کا بیٹا محمد یعقوب قاتلانہ حملے میں جاں بحق ، طالبان کی تردید
ملا عمر کا بیٹا محمد یعقوب قاتلانہ حملے میں جاں بحق ، طالبان کی تردید

  


کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سابق امیر ملا عمر کے بیٹے محمد یعقوب قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد یعقوب ایک اجلاس کے دوران آج سے 4 دن قبل حملے میں جاں بحق ہو گیا تھا اور انہیں قتل کیا گیا تھا ۔ ان خبروں کے بعد افغان طالبان نے محمد یعقوب کی وفات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر خبر کی تردید جاری کر دی ہے ۔ افغان طالبان کے رہنماءمولانا حسن رحمانی کا کہنا تھا کہ وہ ملا عمر کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ابھی 2 دن قبل ان کی محمد یعقوب سے بھی بات ہوئی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے وزٹ کریں: http://goo.gl/632fwA

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے وزٹ کریں:https://appsto.re/pk/6Y-yF.i

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں