الیکشن 2013 ءمیں دھاندلی ریاض کیانی نے کروائی : سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن

الیکشن 2013 ءمیں دھاندلی ریاض کیانی نے کروائی : سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن ...
الیکشن 2013 ءمیں دھاندلی ریاض کیانی نے کروائی : سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد افضل نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن 2013 ءمیں دھاندلی کروانے کے ذمہ دار سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بھائی ریاض کیانی نے کروائی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے محمد افضل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن سمیت دھاندلی کے جو الزامات لگائے وہ بالکل درست تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان نے فیصلہ تسلیم کیا اور بڑے پن کا مظاہرہ کیا ۔ الیکشن کمیشن کے اختیارات اور کام کرنے کے حوالے سے سابق ایڈیشل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں اختیارات صرف چیف اور 4 صوبائی ممبران کے پاس ہوتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہر پولنگ سٹیشن پر 15 سو سے 2 ہزار ووٹ کاسٹ کیے جاتے ہیں لیکن الیکشن 2013 ءمیں رجسٹرڈ ووٹوں سے زیادہ ووٹ نکلے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ دھاندلی اس طرح بھی کی گئی کہ کچھ حلقوں میں 10 سے 15 فیصد اضافی بیلٹ پیپر بھجوائے جاتے ہیں لیکن کچھ حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپر اس حد سے بہت زیادہ تھے جو دھاندلی کرنے کا ذریعہ بنی ۔

مزید :

اسلام آباد -