سینئر ز کو ڈیوٹی پر لانے میں ناکامی ، حامد بٹ فارغ ، محمود ایاز سروسز ہسپتال کے پرنسپل بن گئے

سینئر ز کو ڈیوٹی پر لانے میں ناکامی ، حامد بٹ فارغ ، محمود ایاز سروسز ہسپتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جاوید اقبال) محکمہ صحت نے سروسز ہسپتال میں سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پرنسپل کے ماتحت اسسٹنٹ سے پروفیسرز تک کے ڈ اکٹروں کی ہڑتال کے دوران ہسپتال میں موجودگی کو یقینی بنانے میں ناکامی پر پرنسپل پروفیسر حامد محمود بٹ کو عہدے سے برخاست کرتے ہوئے انہیں او ایس ڈی بنا دیا ہے اور ان کی جگہ پر شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کو فوری طور پر پرنسپل بنا دیا ہے جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین مہر جیون سمیت پورے بورڈ کی کارکردگی کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کو خفیہ رپورٹ گزشتہ رات موصول ہوئی کہ سروسز ہسپتال میں محکمہ صحت کے احکامات پر پرنسپل حامد محمود بٹ نے عمل درآمد نہیں کرایا محکمہ صحت نے تمام پر نسپلز کو حکم دیا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات پر تمام میڈیکل کالجز کے فیکلٹی ممبران کو واپس بلایا جائے اور ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے دوران ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈوں میں وہ ڈیوٹیاں سنبھال لیں اور ڈیوٹی کو یقینی بنائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری صحت کو رپورٹ ملی کہ سروسز اور سمز کے پرنسپل حامد محمود بٹ نے ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا اور نہ ہی سینئر ڈاکٹرز کو گھروں سے واپس بلایا اور مجبورا ہسپتال کے ایم ایس دیگر انتظامی ڈاکٹروں کے ہمراہ اور میڈیکل سرجیکل ای این ٹی آئی سپیشل یونٹوں کے ہمراہ ایمرجنسی سمیت دیگر واروڈں میں رات بھر مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات اور اپنی سروسز فراہم کرتے رہے ہڑتال کے دوران ہسپتال کو انتظامیہ نے بغیر کسی تعطل کے مریضوں کو سہولیات فراہم کیں جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے تاہم سمز کے پرنسپل اپنی ذمے داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے جس کا سیکرٹری صحت نجم شاہ اور وزیر صحت خواجہ سلمان نے نوٹس لے لیا اور انہٰں عہدے سے ہٹا کر انہیں محکمہ صحت کو رپورٹ جاری کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

Back