بھکر، سرچ آپریشن میں 16 مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار،تفتیش کیلئے تھانے منتقل
بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھکر میں سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افرادکو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے جنڈانوالہ،بہل اور علاقہ کچہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 16 افراد کوحراست میں لے لیا ،گرفتار مشتبہ افراد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ،پولیس نے ملزموں کو تھانے منتقل کر کے مقدمات درج کر لئے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔