حیدر آباد کے نجی بینک میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حیدر آباد کے نجی بینک میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدر آباد میں نجی بینک میں آتشزدگی سے لاکھوں کی مشینری جل کرخاک ہوگئی ، ریسکیوٹیموں نے آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچا لیا۔

جیو نیوز کے مطابق حیدر آباد کے ڈومنوا روڈ پر نجی بینک کی عمارت میں آتشزدگی سے 4لاکھ کی مشینری جل گئی ، پولیس کے مطابق آگ بینک کے آئی ٹی روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے آئی ٹی رو م میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاک ہوگیا ۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے آگ پر قابو پاکر کسی بڑے نقصان سے دوچار ہونے سے بچا لیا ۔

مزید : علاقائی /سندھ /حیدرآباد