تحریک انصاف کے الیکشن جیتنے کے بعد سے اب تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنے ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

تحریک انصاف کے الیکشن جیتنے کے بعد سے اب تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ...
تحریک انصاف کے الیکشن جیتنے کے بعد سے اب تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنے ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا؟ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت کے بعد کئی ممالک نے پاکستان کو قرض اور امداد کی مد میں اربوں ڈالر دینے شروع کیے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران حیران کن طور پر14.86فیصد اضافہ ہو گیا ہے اور ذخائر 10.35ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اس وقت شروع ہوا جب پی ٹی آئی کی انتخابی جیت کے فوری بعد چین نے پاکستان کو 2ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا اور اگلے دو روز میں اس میں سے ایک ارب ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاﺅنٹس میں منتقل کر دیئے گئے۔ پھر سعودی عرب کی طرف سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد فراہم کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے تھے جس پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو دسمبر 2017ءکے بعد چار مواقع پر روپے کی قدر میںکمی کرنی پڑی۔ تاہم اب ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں بھی بہتری آ رہی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ ملک کی فوری مالی ضروریات کے لیے ناکافی ہے جو ایک اندازے کے مطابق 25سے 28ارب ڈالر ہیں۔ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو مزید قرض لینا ہو گا اور آئی ایم ایف اس کے لیے بہترین آپشن ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے تحریک انصاف کے ممکنہ وزیرخزانہ اسد عمر پہلے ہی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ مالی بحران کے خاتمے کے لیے آئی ایم ایف سمیت تمام آپشنز زیرغور ہیں اور انہیں استعمال کیا جائے گا۔