خلائی مخلوق صرف سندھ میں نظر آئی ہے جس نے خدائی مخلوق کا حق چھینا ،جی ڈی اے

خلائی مخلوق صرف سندھ میں نظر آئی ہے جس نے خدائی مخلوق کا حق چھینا ،جی ڈی اے
خلائی مخلوق صرف سندھ میں نظر آئی ہے جس نے خدائی مخلوق کا حق چھینا ،جی ڈی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد ( ویب ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور جی ڈی اے کی این اے 230سے امیدوار ڈاکٹر فہمیدہ مرزا‘ پی ایس 82جامشورو سے جی ڈی اے کے امیدوار سکندر شورو نے کہاہے کہ خلائی مخلوق صرف سندھ میں نظر آئی ہے جس نے خدائی مخلوق کا حق چھینا ہے ‘شفاف الیکشن کے دعویٰ کرنے والے ناکام ہوگئے ‘الیکشن میں دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے آج سندھ بھر میں احتجاج کرے گی‘ اتحاد نے پی ٹی آئی کے ساتھ جانے کافیصلہ کیاہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں مقدمات کی سماعت کے بعدالگ الگ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے جمعہ کو بعد نماز جمعہ کے بعد سندھ بھرمیں احتجاج کیاجائے گا ۔ جی ڈی اے نے وفاق میں تحریک انصاف کی حمایت کافیصلہ کیاہے۔