اتنے عرصے کی جان ومال کی قربانی پرتکلیف ہوتی ہے،ساری صورتحال پرہماراعتراض اٹھتاہے،تمام ترقصورامریکا سرکارکاہے:نگراں وزیرخارجہ

اتنے عرصے کی جان ومال کی قربانی پرتکلیف ہوتی ہے،ساری صورتحال پرہماراعتراض ...
اتنے عرصے کی جان ومال کی قربانی پرتکلیف ہوتی ہے،ساری صورتحال پرہماراعتراض اٹھتاہے،تمام ترقصورامریکا سرکارکاہے:نگراں وزیرخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیرخارجہ اوردفاع عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ مغرب نے اچھا سلوک نہیں کیا،پہلے دوست کہتے تھے آج نظراندازکیاجارہاہے،ساری صورتحال پرہماراعتراض اٹھتاہے،تمام ترقصورامریکا سرکارکاہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرخارجہ اوردفاع عبداللہ حسین ہارون کا کہناتھا کہ جمہوریت کا مطلب صرف الیکشن جیتنا نہیں،یہاں بیٹھے کچھ نمک حرام عوامی دولت چھین کرتکلیف پہنچارہے ہیں ،ملک کوکوئی آرام وسکون دینے کے لئے تیارنہیں،چیف جسٹس کی ہدایت پرڈیم کی تعمیر کے لئے تنخواہیں دی ہیں،کچھ سیاستدانوں نے ناجائزپیسے بناکرامریکامیں رکھے اورہاں میں ہاں ملارہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں طالبان سے مذاکرات ہوئے سب مطالبات مانے گئے،ہم نے افغان جنگ میں یہاں لاکھوںلوگوں کورہنے کی اجازت دی،اگرہم نے مزاحمت نہ کی تواولادوں کو یہ حالات بھی نہیں ملیں گے،اتنے عرصے کی جان ومال کی قربانی پرتکلیف ہوتی ہے،جن لوگوں نے ہمیں استعمال کیا اس طریقے سے مایوسی ہوئی،ساری صورتحال پرہماراعتراض اٹھتاہے،تمام ترقصورامریکا سرکارکاہے،پہلے دوست کہتے تھے آج نظراندازکیاجارہاہے،ہمیں مکمل مفلوج کیاجارہاہے،ہمارے ساتھ مغرب نے اچھا سلوک نہیں کیا